Education, Development, and Change
Email Dr. Shahid Siddiqui

Sunday, August 11, 2019

اب میں اسے یاد بنا دینا چاہتا ہوں



اب میں اسے یاد بنا دینا چاہتا ہوں

منیر نیازی 

میں اس کی آنکھوں کو دیکھتا رہتا ہوں
مگر میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا
میں اس کی باتوں کو سنتا رہتا ہوں
مگر میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا
اب اگر وہ مجھ سے ملے
تو میں اس سے بات نہیں کروں گا
اس کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں
میں کو شش کروں گا
میرا دل کہیں اور مبتلا ہو جائے
اب میں اسے یاد بنا دینا چاہتا ہوں

1 comment:

  1. بہت خوبصورت نظم ❤
    جو آنکھوں سے اوجھل ہوتا ہے وہ تصور میں آ بستا ہے اور ایک شاعر اپنے حسیں تخیل سے اسکو دوام بخشتا ہے ۔۔۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ شاعر کا محبوب کبھی نہیں مرتا ۔۔۔شاعر اپنے کمال ہنر سے اسکو ابدی زندگی سے نوازتا ہے ۔۔۔۔

    ReplyDelete