اب میں اسے یاد بنا دینا چاہتا ہوں
میں اس کی آنکھوں کو دیکھتا رہتا ہوں
مگر میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا
میں اس کی باتوں کو سنتا رہتا ہوں
مگر میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا
اب اگر وہ مجھ سے ملے
تو میں اس سے بات نہیں کروں گا
اس کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں
میں کو شش کروں گا
میرا دل کہیں اور مبتلا ہو جائےاب میں اسے یاد بنا دینا چاہتا ہوں
بہت خوبصورت نظم ❤
ReplyDeleteجو آنکھوں سے اوجھل ہوتا ہے وہ تصور میں آ بستا ہے اور ایک شاعر اپنے حسیں تخیل سے اسکو دوام بخشتا ہے ۔۔۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ شاعر کا محبوب کبھی نہیں مرتا ۔۔۔شاعر اپنے کمال ہنر سے اسکو ابدی زندگی سے نوازتا ہے ۔۔۔۔