ٹیکسی نمبر 614
شاہد صدیقی
اس روز ٹورنٹو میں خوب برف پڑی۔ سڑکیں سائیڈ واکس اور چھتیں برف کی سفید چادر میں چھپ گئی تھیں۔ ان دنوں میں یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔ یونیورسٹی کے طلبا کیلئے ڈائون ٹائون میں دو بلند و بالا عمارتیں بنائی گئی تھیں۔ 30 چارلس اور 35 چارلس سٹریٹ ویسٹ۔ ہمارا اپارٹمنٹ 35 چارلس سٹریٹ کی بلڈنگ میں تھا۔ یہ ایک 22 منزلہ عمارت تھی جس کی انیسویں منزل پر ہمارا اپارٹمنٹ تھا۔ سڑک کی طرف کھڑکی نما شیشے کی دیوار تھی۔ ہم پردے ہٹاتے تو چارلس سٹریٹ کا سارا منظر ہمارے سامنے ہوتا۔ ٹورنٹو میں آ کر ہمیں اندازہ ہوا کہ سرد موسم کیا ہوتا ہے۔ سردیوں میں جب درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بہت نیچے گر جاتا اور شمال کی سرد ہوائیں چلتیں تو یوں محسوس ہوتا کہ انٹارکٹکا کے خطے میں آ گئے
ہیں‘
No comments:
Post a Comment