خواجہ مسعود‘ گورڈن کالج اور میں
شاہد صدیقی
خواجہ مسعود کو میں نے پہلی بار گورڈن کالج میں دیکھا ۔ یہ سترکی دہائی کا آخر آخر تھا۔ میرا ایڈمشن گورڈن کالج کے ایم اے انگلش پروگرام میں ہوا تھا اور وہ میرا کالج میں پہلا دن تھا۔ میں کلاس کے وقت سے پہلے ہی کالج پہنچ گیا ‘کالج کی پرُ شکوہ عمارت کے ایک بلاک پر 1893 ء لکھا تھا۔ اس زمانے میں راولپنڈی کا گورڈن کالج اور لاہور کا گورنمنٹ کالج دو معروف تعلیمی ادارے تھے‘ جو قیامِ پاکستان سے پہلے وجود میں آئے تھے اور جہاں طلباکی ہمہ جہت شخصیت گری کا خاص اہتمام کیا جاتا تھا۔ کالج کے مین گیٹ سے داخل ہو کر میں دائیں بائیں کی عمارتوں کو حیرت سے دیکھ رہا تھا۔ کالج کے طلبا میرون رنگ کے کوٹ اور گرے ٹرائوزر میں ملبوس یہاں وہاں دکھائی دے رہے تھے۔ چلتے چلتے میں کالج کے وسط میں اس جگہ پہنچا‘ جہاں پرنسپل آفس کے سامنے ایک بلند قامت سایہ دار درخت تھا‘ درخت کے تنے سے اس کی قدامت کا پتا چلتا تھا۔ اسی قدیم سایہ دار درخت کے نیچے میں نے پہلی بار خواجہ مسعود کو دیکھا۔ میرے ساتھی نے اشارے سے بتایا وہ کالج کے پرنسپل ہیں۔ میں نے دیکھا ایک دبلا پتلا سا شخص‘ سیاہ رنگ کا گائون پہنے ہاتھ میں رجسٹر لیے‘ کچھ طالبعلموں سے باتیں کر رہا تھا۔اس کے سر کے بال کم تھے‘ لیکن بڑی نفاست سے ترشے ہوئے تھے۔ اس کے چہرے میں نمایاںچیز بڑی بڑی آنکھیں تھیں۔خواجہ مسعود کے بارے میں میرا پہلا تاثر ایک استاد کا تھا‘ جو طالب علموں کے ساتھ گہرا ربط رکھتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تاثر اور پختہ
ہوتا گیا۔
Dr. Sahib .. thanks for sharing an excellent article you have written on Sir Khwaja Masood.. great personality , a role model, a true source of inspiration. . How nicely you have written his qualities of teaching, knowledge and command on different subjects.
ReplyDeleteA true leader. . A role model.. Really you must be proud of him..
Such personality and his qualities reflected from his students .. How you can forget such a great teacher, who played an important role in your personality development. .
Thanks & best wishes for you
Thanks Rakhshinda for your comments. Yes I feel lucky to be a student of Gordon College when Khawja Masud sahib was our Principal.
Delete