Education, Development, and Change
Email Dr. Shahid Siddiqui

Thursday, October 25, 2018


ایک عہد تمام ہوا۔۔۔
ا 2018-10-15 
وقت گزرتا ہے۔شخصیات آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں لیکن بعض شخصیات اپنی محنت لگن اور فرض شناسی سے اپنی منصبی ذمہ داریوں کے دائرہ عمل اور دائرہ کار میں اعلیٰ کار گزاری کے ایسے دیر پا نقش ثبت کر جاتی ہیں کہ ان شخصیات کے منظرِ عام سے اوجھل ہونے کے بعد بھی اعلیٰ کار گزاری کے وہ نقش ستاروں کی مانند اپنی چمک دمک بکھیرتے رہتے ہیں۔ایسی شخصیات بلا شبہ کسی معاشرے اور ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں۔حال ہی میں اپنی تقرری کی چار سالہ معیاد مکمل کرنے کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادکے وائس چانسلر کے منصب سے سبکدوش ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا شمار بھی بلا شبہ ایسی ہی قابلِ قدر شخصیات میں کیا جاسکتا ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دفتر میں آویزاں آنر بورڈ پریونیورسٹی کے قیام(مئی 1974)سے اب تک بطور وائس چانسلر فرائض سرانجام دینے والی شخصیات کے نام لکھے ہوئے ہیں۔ان میں سب سے اوپر نام ڈاکٹر ڈبلیو ایم ذکی کا ہے جو 25مئی1974سے 19جولائی 1976تک اوپن یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر رہے۔سب سے آخر میں نام پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا ہے جنہوں نے 9اکتوبر2014کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا منصب سنبھالا اور 8اکتوبر2018کو چار سالہ معیاد کی تکمیل پر سبکدوش ہو گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے قیام کے چار سالوں یا 1460دنوں پر مشتمل دور میں یونیورسٹی کی کایا ہی پلٹ کر نہیں رکھ دی بلکہ اوپن یونیورسٹی کو صحیح معنوں میں علمی،ادبی،تحقیقی اور 
تخلیقی سرگرمیوں کا مرکز بھی بنا دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment