Education, Development, and Change
Email Dr. Shahid Siddiqui

Showing posts with label #Pakistan #Villagelife #Hemmingway #OldmanandtheSea #MunirNiazi #Childhood. Show all posts
Showing posts with label #Pakistan #Villagelife #Hemmingway #OldmanandtheSea #MunirNiazi #Childhood. Show all posts

Wednesday, June 26, 2019

گاؤں، بچپن اور بارش: ایسے ہیں جیسے خواب کی باتیں

گاؤں، بچپن اور بارش: ایسے ہیں جیسے خواب کی باتیں

شاہد صدیقی

آج چھٹی کا دن ہے۔ میں اپنے گھر کے ٹیرس پر ہیمنگوے کا ناول Old man and The Sea پڑھ رہا ہوں۔ یہ ناول میں بیسیوں بار پڑھ چکا ہوں لیکن ہربار اس کے پڑھنے کا مزہ جداہے۔ ناول کامرکزی کردار ایک مچھیرا ہے جس کانام سین تیاگو ہے۔ جوکسی زمانے میں مچھلیاں پکڑنے میں مہارت رکھتاتھا لیکن اب وہ بوڑھا ہوگیا ہے۔مچھلیاں اُس کے جال میں نہیں آتیں۔ اُس کے ساتھ کام کرنے والے مددگارلڑکے کواُس کے والدین نے مایوس ہوکر کسی اور کشتی پر کام دلوادیا ہے۔سین تیاگو ہمت نہیں ہارتا ایک دن وہ مچھلی کی تلاش میں گہرے سمندوں میں بہت دور نکل جاتاہے۔ جہاں ایک بہت بڑی مچھلی اس کی ڈوری کے ساتھ لگاکانٹا نگل لیتی ہے لیکن بوڑھے کے بازئوں میں وہ طاقت نہیں رہی کہ وہ مچھلی کو اپنی طرف کھینچ سکے۔ مچھلی اور سین تیاگو کی جہدوجہد تین دنوں اور راتوں پرپھیل جاتی ہے۔ ایسے میں اسے اپنے ساتھ کام کرنے والے مددگارلڑکے کی یاد شدت سے آتی ہے وہ اپنے بیس بال کے دنوں کو یادکرتاہے اوراسے افریقہ کے سنہری ساحلوں پرکھیلتے ہوئے شیروں کی یادآتی ہے۔وہ بیتے ہوئے دنوں کوپھرسے دہراناچاہتاہے۔
میں ناول کی کہانی سے لطف اندوز ہورہاہوں اچانک آسمان پربادلوں کی گھن گرج

سنائی دیتی ہے اورساتھ ہی ہواکے جھکڑچلنا شروع ہوجاتے ہیں۔درختوں کی ٹہنیاں