ٹورونٹو اور وقت کا بہتا دریا… (2)
وہ ٹورونٹو کی سرد رات تھی اور میں دروازہ کھول کے کھڑا تھا۔ پولیس کی گاڑی کی تیز روشنیوں سے میری آنکھیں چندھیا رہی تھیں۔ میرے سامنے دو پولیس والے کھڑے تھے جنہوں نے اپنے شناختی کارڈ مجھے دکھائے اور کہا:
ہمیں پتا چلا ہے کہ اس گھر میں کچھ گڑ بڑ ہے۔ میں نے کہا: ایسی کوئی بات نہیں۔اس پر ایک پولیس والے نے پوچھا: کیا آپ کو یقین ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں‘ ہم یہیں رہتے ہیں اور یہاں سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔ اس پر ایک پولیس والے نے دوسرے سے کچھ بات کی جس نے اپنا سر ہلایا اور پھر دونوں مجھے وہیں چھوڑ کر پولیس کی گاڑی میں جا بیٹھے اور گاڑی کو ایک جھٹکے سے سٹارٹ کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ میں حیران و پریشان دروازے پر کھڑا رہ گیا‘ اس رات ہمیں دیر تک نیند نہیں آئی۔ اس بات کو کئی دن گزر گئے۔ ایک روز‘ شام کے وقت پھردروازے پر دستک ہوئی۔ اتفاق سے میں گھر پر تھا۔ دروازہ کھولنے پر دیکھا کہ پولیس کے دو آفیسر کھڑے ہیں‘
No comments:
Post a Comment